(24نیوز)کورٹ آرڈر کے حکم پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کو پولیس نے رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو غلامی سے نجات اور خومختار ملک بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا ۔پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے علی چوہدری نے کہا کہ چئیرمین سینٹ کے احکامات کے بغیر اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف بغیر ورانٹ گرفتار کیا گیا ۔