حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر خارجہ وتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا، معاہدے کی خبریں پراپیگنڈا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس اسلحہ نہیں نظریہ ہے ، آج انتخابات کی تاریخ دیں تو جھگڑا ختم ہو جائے گا، عمران خان کسی سے جھگڑا نہیں چاہتا، ہم کسی کا خون نہیں بہانا چاہتے ، ہم پر امن ہیں کوئی واردات کرائی تو ذمہ دار آپ ہوں گے ، سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی حقیقی آزادی کیلئے تیار ہے ، ہمارا قافلہ اپنی منزل کی جانب روں دوں ہے ،مخالفین کی سازشیں ناکام بنا کر دم لیں گے۔