پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

May 25, 2022 | 15:45:PM

(24 نیوز)ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے پر مسلم لیگ ن  نے تحریک انصاف  پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے طلال چوہدری کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لیےخیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ یہ شخص کب تک ملک کو نقصان پہنچاتا رہے گا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف آج پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرنے والا ہے لیکن یہ شخص آئینی اداروں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا
 لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام ملک میں استحکام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران۔ پٹرول مہنگا کر دیا گیا

مزیدخبریں