لانگ مارچ سے متعلق پرویز الٰہی کا دبنگ بیان۔اہم بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے شعر پڑھنے والوں نے جسٹس ناصرہ اقبال کےگھر چھاپہ پڑوایا، نوازشریف، شہبازشریف نے ہر برے کام کی ابتداء کی، مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی لانگ مارچ جمہوریت، معیشت اور ملک مضبوط کرنے کے لئے ہے، بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس میرا فرض ہے کہ ارکان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کروں، رانا ثنا اللّٰہ اور موجودہ آئی جی سب وہی ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، پاک فوج ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج ہر آفت، زلزلہ و مصیبت اور ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش رہتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلی کی خالی نشستیں۔الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا