بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو سزا سنا دی 

May 25, 2022 | 17:55:PM

(ویب ڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف مقدمے کی سماعت کی اورفیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازان محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔یاسین ملک کو عدالت میں کوسخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق یٰسین ملک کو انڈین پینل کوڈ کی سیکشن 121 کے جرم میں عمر قید سنائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے یٰسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی۔اس کے علاوہ عدالت نے یاسین ملک کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔
اس سے قبل یاسین ملک نے عدالت میں سوالات اٹھا ئے کہ اگر میں دہشت گرد تھا توبھارت کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟ پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ مجھے بھارت سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ جیل تہاڑ جیل میں برسوں سے قید میں ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: کنٹینر ہٹاتے ہوئےتحریک انصاف کے دوکارکن دریا میں گر کر جاں بحق

مزیدخبریں