ملک کی کشیدہ صورتحال پر چودھری شجاعت حسین کااہم مشورہ

May 25, 2022 | 18:00:PM

(24نیوز)چودھری شجاعت حسین کا ملک کی کشیدہ صورتحال پر سخت ردعمل،چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک کے اندر جو موجودہ حالات ہیں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے کہاکہ حکومتی طاقتیں اور سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں اس سے ملک میں ا فراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی،ایسی سنگین صورتحال میں پاکستان کے دو بڑے سلامتی کے ضامن ادارے عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کران مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے یہ نہ ہو خدانخواستہ مرنا بھی مشکل ہو جائے،سارا ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیاءخورونوش کی شدید کمی کا خدشہ ہے،آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں،ان کا کہناتھا کہ لوگ جنازوں کو لے کر پیدل جانے پر مجبور ہیں،عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے،پولیس کو چاہئے کہ وہ شیلنگ بند کرے،شیلنگ کی وجہ سے گلیوں، محلوں میں رہنے والے بھی اذیت کا شکار ہیں،پولیس عام آدمی کو تحفظ اور رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور جنازوں کو نکالنے کا راستہ فراہم کرے،انہوں نے مزید کہا جو بھی قافلے گزریں یا جائیں گجرات کے پارٹی رہنما ان کیلئے پانی اور کھانے کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹینر ہٹاتے ہوئےتحریک انصاف کے دوکارکن دریا میں گر کر جاں بحق

مزیدخبریں