بھارتی عدالت کے فیصلے کے وقت یاسین ملک کی بہن کی قرآن کی تلاوت کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،ادھر یاسین ملک کے گھر کے باہر بھارتی عدالت کے فیصلے پر شدید احتجاج جاری ہے،بھارتی عدالت کے فیصلے کے دوران یاسین ملک کی بہن کی قرآن پاک کی تلاوت کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس دوران یاسین ملک کے گھر کے باہر قابض بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا، یاسین ملک کے گھر میں رشتہ دار اور ان کے چاہنے والے جمع، گھر کے باہر "یاسین ہم تمھارے ساتھ ہیں" کے نعرے لگائے گئے، حریت رہنما کی بہن کھڑکی پر قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے لال چوک میں مظاہرے پھوٹ پڑے، سرینگر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے یاسین ملک پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔
Yasin Malik’s sister reading Quran at their Maisuma, Srinagar residence while waiting for the pronouncement of judgment against him from a Delhi court. pic.twitter.com/JFFTbzJO1x
— Aakash Hassan (@AakashHassan) May 25, 2022
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو سزا سنا دی