لانگ مارچ:پولیس کی شرکا پر شیلنگ، حماد اظہر زخمی ، ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے اہم رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ میرے ماتھے پر شیل لگا ہے، پولیس نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لانگ مارچ میں شریک ہیں، پولیس کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا پر شیلنگ بھی جاری ہے، زخمی ہونے کے بعد حماد اظہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے ماتھے پر شیل لگا ہے، انہوں نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے چہروں کا نشانہ لے کر ہم پر شیل پھینک رہے ہیں۔ عوام پیچھے ہزاروں ہیں۔حماد اظہر کا کہناتھا کہ پولیس اس امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر جبر پر اتر آئی ہے۔
Injured and heading for first aid pic.twitter.com/kDoCCYAq8O
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 25, 2022
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جلسہ ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا