ڈیڑھ دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ رہاہوں، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ رہاہوں، سب کو پیغام دیں کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ کارکن ہر شہر میں نکلیں ،یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے،چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ رہاہوں، سب کو پیغام دیں کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ عدالت نے فیصلہ کردیا ہے کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔
قبل ازیں عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں اور بڑے قافلے کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔ #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/21snq9kG40
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ:پولیس کی شرکا پر شیلنگ، حماد اظہر زخمی ، ویڈیو سامنے آگئی