(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث کشیدہ صورتحال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیاگیا۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحیدخان نے کہاہے کہ بچوں کی حفاطت ہماری پہلی ترجیح ہے، اگر حالات اسی طرح رہے تو جمعہ کے روز سے آن لائن کلاسز شروع کی جا سکتی ہیں۔
عبدالوحیدخان نے کہاکہ اسلام آباد کے سکولز بھی آج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، ان کا کہناتھا کہ آج شہری علاقوں میں بھی سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ میں شریک تحریک انصاف کے عہدیدار فیصل چودھری پل سے گر کر جاں بحق