(24 نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے رات گئےاچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر مذہنی امور سینیٹر طلحہ محمود نے رات گئے اچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورٹل پر حجاج کرام کی شکایات موصول ہوئیں، فوری طور پر ایئرپورٹ پہنچا ہوں، ایئرلائن کی فلائٹ (SV-3723) کی تاخیر کےسبب 339حجاج کو مشکلات درپیش ہیں، صبح سے حجاج ایئرپورٹ پر انتظار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا، اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم میں اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں: مریم نواز
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، 339 حجاج کو فوری ہوٹلوں میں بھیج رہا ہوں، ابھی سعودی ایئرلائن کے ذمہ داران سے بات کرتا ہوں۔