حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لے لیا 

May 25, 2023 | 00:40:AM

This browser does not support the video element.

(زین مدنی)حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر عامر میر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو سینئر اداکار کا علاج سرکاری خرچ پر ہنگامی بنیادوں میں کرانے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ راشد محمود ہمارے سینئر اداکار ہیں، ان کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

وزارت اطلاعات و نشریات پنجاب کوسینئر اداکار  راشد محمود کا علاج کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر عامر میر کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد راشد محمود کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کروایا جائے گا،فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،  ان کے علاج معالجہ کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی ،اپنے پیغام میں راشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سے  سرکاری خرچ پر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

مزیدخبریں