(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوک چاچا بستی میں بس سٹینڈ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: گجرات،سسرالیوں نے داماد کو کمرے میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔