(مائدہ وحید ) لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ شہر لاہور میں خوشگوار موسم کے بعد سورج نے پھر سے کرنیں بکھیر دیں ۔
شہرکا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں 40 فیصد بارش کے برسنے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: بہاولپورسے بھی پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑ دی
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 58 ریکارڈ، چھٹہ پارک159، جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 63 ریکارڈ، سی ای آف پی آفس 61، ڈی ایچ اےمیں شرح 28 ریکارڈ کی گئی۔