اعجاز آرٹ گیلری لاہور میں سجی لوہے سے بنے منفرد مجسموں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی حسینی) لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اعجاز آرٹ گیلری میں لوہے سے بنے مجسموں کی منفرد طرز کی نمائش سجائی گئی جسے دیکھ کر فن کے قدر دان حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
لوہے کے ٹکڑوں، لکڑی اور خوشنما رنگوں کی مدد سے تیار کردہ آرٹ کے شاہکار اعجاز آرٹ گیلری میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں قاسم محمود نے بنایا ہے، قاسم محمود گزشتہ بیس سال سے مجسمے بنانے کے فن سے وابستہ ہیں۔
اعجاز آرٹ گیلری میں نمائش کیلئے موجود اپنے ان فن پاروں کے حوالے سے قاسم محمود کا کہنا تھا کہ یہ سب غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے مردوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کوشش ہے جو ہمارے آس پاس معاشرے میں بغیر کسی پذیرائی کے دن رات انتھک محنت کرتے ہیں۔
اس نمائش کو دیکھنے آنے والے فن کے قدر دان قاسم محمود کے ان شاہکار فن پاروں کو دیکھ کر ورطہ حیرت میں مبتلا تھے۔
خیال رہے کہ یہ نمائش اگلے پندرہ روز تک آرٹ سے شغف رکھنے والے افراد کو دعوت نظارہ دیتی رہے گی۔