آمدن سے زائد اثاثے: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
اس موقع پر عثمان بُزدار کے وکیل بیرسٹر مومن ملک احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عثمان بُزادر کو سینے میں درد کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
بیرسٹر مومن ملک نے کہا کہ عثمان بُزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے جس کے جواب میں فاضل جج نے کہا کہ عثمان بُزدار کو پیش کریں پھر درخواست واپس لے لیں۔
اس پر مومن ملکج نے کہا کہ ابھی نیب کو عثمان بُزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، کیس ابھی انکوائری کےمرحلے میں ہےعبوری ضمانت کی ضرورت نہیں، اگر ضرورت پڑی تو کچھ عرصے بعد دوبارہ عبوری ضمانت دائر کریں گے۔
ٰیہ بھی پڑھیے: کرپشن مقدمات، پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج
اس کے بعد فاضل جج کی جانب سے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا گیا کہ کیا انہیں عثمان بُزدار کی گرفتاری مطلوب ہے۔ اس کے جواب میں نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، ابھی انکوائری جاری ہے تفتیش کیلئے طلب کریں گے۔
تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ وارنٹ گرفتاری 6 ماہ بعد جاری ہوں گے۔
اس پر فاضل جج نے کہا کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو ضمانت کی کیا ضرورت ہے اور عدالت نے عثمان بُزدار کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔