شہدا کا خون ہم پر قرض، حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔
یوم تکریمِ شہدا کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے،جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، شہدا کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عرفان قادر وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے احتساب مقرر,نوٹیفکیشن جاری