زندگی برباد کر دی، خاتون پولیس اہلکار کیخلاف عدالت پہنچ گئی

May 25, 2023 | 11:41:AM

(24نیوز) خاتون پولیس اہلکار کی محبت کے جھانسے میں آ کر شوہر سے طلاق لیکر رُل گئی،3بچےلیکر کہاں جاؤں ،خاتون کلثوم کانسٹیبل کیخلاف سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

کانسٹیبل سےشادی کیلئےخاوندچھوڑابعد میں اس نےشادی سےانکارکردیا، خاتون نے کانسٹیبل محمد نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکر دی،ایڈیشنل سیشن جج نور محمد کی عدالت میں شہبازبھٹی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

 خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا سابق شوہر ظہورایک کیس میں جیل گیا تو کانسٹیبل نواز نے مجھ سے دوستی کرلی،کانسٹیبل نواز نے مجھے جھانسہ دیا کہ میرا شوہر اب واپس نہیں آئے گا،میں نے جھانسے میں آکر شوہر سے خلع لے لی،نواز نے وعدہ کیا کہ وہ تین بچے بھی ساتھ رکھے گا مگر اب شادی سے انکار کردیا،کانسٹیبل نواز نے میری زندگی برباد کر دی، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

سیشن جج نور محمد نے ایس پی ڈسپلن سے پیر کے روز رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کی 2 بڑی وکٹیں گر گئیں

مزیدخبریں