توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر موجود نہ تھے۔ جس پرعدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے،کیا آئی جی نہیں آئے؟انھیں یہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی چیف جسٹس کی عدالت میں ہیں وہاں سے فارغ ہوکر تھوڑی دیرمیں پہنچ جائیں گے۔
ضرور پڑھیں:9 مئی واقعات سے عوام رنجیدہ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کو داد دیتا ہوں:وزیرِ اعظم
تاہم عدالت نےآئی جی اسلام آباد کواکتیس مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی آئندہ سماعت تک تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔