دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے،محسن نقوی

May 25, 2023 | 12:48:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اس دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے، مہذب قومیں اپنے شہداء کوعزت وتکریم سے یاد رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب یوم تکریم شہداءکے موقع پر کینٹ میں  یادگار شہداء پہنچے جہاں انہوں نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر محسن نقوی نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 محسن نقوی  نے شہداء کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں، شہداء نے اپنے لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیاہے، شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، بریگیڈیئر بلال سرفراز  اور عسکری حکام بھی  موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی
 

مزیدخبریں