(سید زبیر راشد) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ جبر کے ذریعے تبدیلی نہیں آتی، ہر باضمیر شخص کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتا ہے۔
24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا، بعض پارٹیوں نے ڈیل کی کہ 2 کروڑ 20 لاکھ تک کراچی کی آبادی کردیں اور بس۔
یہ بھی پڑھیے: شہدا کا خون ہم پر قرض، حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،بلاول بھٹو
ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا میں جن لوگوں کا کراچی کا مستقل پتہ درج ہے وہ 1 کروڑ 91 لاکھ ہیں، صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بھی بڑی خواہش ہے کہ مئیر جماعت اسلامی کا بنے۔