مفتی عبدالقوی کا حریم شاہ کیخلاف اعلان جنگ

May 25, 2023 | 15:36:PM
مفتی عبدالقوی کا حریم شاہ کیخلاف اعلان جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی کے سابق رہنما مفتی عبدالقوی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ وائرل ہونے کے لئے شریعت اور حکمت کے خلاف زبان استعمال کرتی ہے۔پوری قوم نے اس سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔اس کے باپ کو جس نے کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)


24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی کے ’وی لاگ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اس کے باپ کو جس نے کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے۔مفتی قوی کے مطابق حریم شاہ کے والد نے سخت الفاظ کا استعمال کیا جو ناقابل بیان ہیں۔

میں حریم شاہ کا احترام کرتا ہوں مگر اس کی حیثیت پوری قوم جانتی ہے۔اس کی اپنی پٹھان قوم نے اسے بےغیرت  قرار دے دیا ہے۔میرے بارے میں وہ جہاں بات کر رہی ہے وہ غلط کر رہی ہے۔حریم کو  اب یہی کہوں گا پاکستان واپس مت آنا، تمہاری قوم بہت مشتعل ہے۔ وائرل ہونے کے لئے شریعت اور حکومت کے خلاف زبان استعمال کرتی ہے۔ میں حیران ہوتا ہو ں،پتا نہیں یہ کر کے وہ کتنے پیسے کما لیتی ہوگی؟  ذلت کے اس مقام پر پہنچی ہوئی ہے کہ پوری قوم نے اس سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

ضرور پڑھیں :بشریٰ بی بی کس کے نکاح میں ہیں؟ عمران خان یا خاور مانیکا؟مفتی عبدالقوی نے نئی بحث چھیڑ دی

حریم شاہ کا مفتی قوی کو تھپڑ  مارنے پر وضاحت کرتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نےمجھے تھپڑ نہیں مارا، وہ اس کی دوست عائشہ تھی، جو آج بھی میرے ساتھ رابطے میں ہے۔ اپنے کئے پر معافی مانگتی اور روتی  رہتی ہے اور میں نے اسے معاف بھی کردیا ہے۔ حریم شاہ ویڈیو بنا رہی تھی ۔ یہ سب کرنے کی وجہ ہی یہی تھی کہ میں نے حریم کو وہ پروٹوکول نہیں دیا جو میں باقی خواتین کو دیتا ہوں۔