جناح ہاؤس حملہ: سابق ایم پی اے سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ملڑی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ آفیسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی جبکہ عدالت نے کمانڈنگ آفیسر کی استدعا منظور کرلی۔
لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ آفیسر نے انسداد دہشتگردی عدالت سے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے کمانڈنگ آفیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے: 9 مئی واقعات سے عوام رنجیدہ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کو داد دیتا ہوں،وزیرِ اعظم
دیگر ملزمان میں عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمان، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، ارزم جنید، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3، 7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں، ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کیلئے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کردے۔
یاد رہے کہ 16 ملزمان کیخلاف خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔