ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی پروڈیوسر پر سین ڈیلیٹ کرنے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تنازعے کا شکار پاکستان کا مقبول ڈراما ’تیرے بن‘ کے پروڈیوسرز اور لکھاری پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ازدواجی ریپ دکھانے پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈرامے کی حالیہ قسط میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایک سین کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
’تیرے بن‘ کو جیو ٹی وی پر دسمبر 2022 سے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ٹائٹل سانگ پر بھی بھارتی گانے کی کاپی کا الزام بھی لگایا جا چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے کی قسط میں ہم نے دیکھا کہ جب میرب دیکھتی ہے کہ حیا نے مرتسم کو گلے لگایا ہوا ہے تو وہ آگ بگولہ ہوجاتی ہے جس کے بعد ہی مرتسم اور میرب کے درمیان جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔ اسی دوران وہاج علی سبینہ فاروق کو بھی کہتے ہیں کہ وہ معاملے کی سچائی بتائیں لیکن وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے چلی جاتی ہیں، جس کے بعد یمنیٰ زیدی بھی غصے میں آکر کمرے سے نکلنا چاہتی ہیں تو انہیں وہاج علی ہاتھ پکڑ کر روک لیتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس دوران مرتسم حیا کو معاملے کی سچائی بتانے کا کہتے ہیں لیکن وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے چلی جاتی ہے بعدازاں جب میرب غصے میں آکر کمرے سے باہر جانے لگتی ہے تو مرتسم اس کا ہاتھ پکڑ کر روک دیتے ہیں جس پر میرب مرتسم کو تھپڑ رسید کردیتی ہیں، جس کے بعد بحث کے دوران وہ ان کے منہ پر تھوک بھی دیتی ہیں۔
تھپڑ کھانے اور منہ پر تھوک پڑنے کے بعد مرتسم طیش میں آکر کمرے کا دروازہ بند کرکے اہلیہ میرب کو دھمکی دیتے ہیں کہ ان کے درمیان شادی کے وقت ہونے والے معاہدے کی کیا اوقات تھی۔ مرتسم کی جانب سے دروازے کو بند کیے جانے پر شائقین نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلی یعنی 47 ویں قسط میں ازدواجی ریپ کو دکھایا جائے گا۔
تنازعے کا شکار پاکستان کا مقبول ڈراما ’تیرے بن‘ کے پروڈیوسرز اور لکھاری پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ازدواجی ریپ دکھانے پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈرامے کی حالیہ قسط میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایک سین کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
’47ویں قسط نے کئی سوالات کھڑے کردیے‘
گزشتہ ہفتے جب 47ویں قسط کا ٹیزر دکھایا گیا تھا تو سوشل میڈیا پر ازدواجی ریپ سے متعلق ڈرامے کے پروڈیوسرز اور لکھاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہاں تک کہ ایک روز قبل پروڈیوسر بھی اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔
عبداللہ کادوانی نے ناظرین پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے قسط کا انتظار کریں اور مکمل ڈراما دیکھے بنا کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچیں۔
View this post on Instagram
پروڈیوسر کے اس ردعمل پر بھی ٹوئٹر صارفین نے مایوسی اور غصے کا اظہار کیا تھا۔
I do not know about you guys, but honestly, this looks like such a hotch potch? The scenes, the acts & the dialogues have absolutely zero match? Did they re-record the dialogues or something? How are you guys even making sense of this?#TereBin
— Gowri (@Gowri_tweets) May 24, 2023
تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والی 47ویں قسط نے ناظرین کے ذہنوں پر کئی سوالات کھڑے کر دیے، حالیہ قسط میں بظاہر دکھایا گیا کہ یہ ازدواجی ریپ نہیں بلکہ اس میں دونوں کرداروں کی رضامندی شامل تھی جس پر دونوں ہی کردار شرمندہ ہیں۔
Her traumatized expressions, her walk screaming she was sexu.aly assaulted
— Tipsy (@tedhibaat1) May 24, 2023
Girls u want to praise #Murtasim go ahead becoz that is what they hav shown bt don't make fool of urself by saying there was no Marital https://t.co/0ygXP61Adk written in script
#TereBin pic.twitter.com/O4d8lIIIc9
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائقین نے ڈرامے میں ’غیر متوقع موڑ‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید بھی کی، جبکہ کئی لوگوں کا خیال تھا کہ کہانی میں تبدیل کی گئی ہے۔
Wat a scene it was. Him dressed in black,a symbol of sadness.His shawl, which represents his honor,was not draped over his body but held in his hand & lay on the floor.His walk no longer that of Murtasim Khan.He appeared shattered,as if he had lost something significant.#terebin pic.twitter.com/TykVhBp6O0
— ???????????????? (@IAmGrumpyArtist) May 24, 2023
ناظرین جانب سے یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ڈرامے کے کچھ سین کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، جبکہ کئی ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ 47ویں قسط کے ٹیزر میں دکھائے جانے والے میرب اور حیا کے سین کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔