غذائیت سے بھرپور مزیدار ’دہی ویجی سینڈوچ‘  تیار  

May 25, 2023 | 15:56:PM

(ویب ڈیسک)بنائیں گھر میں  بچوں کیلئے غذائیت سے بھرپور سبزی سے بنے مزیدار  ’دہی ویجی سینڈوچ‘۔   

اکثر بچوں کو سبزی کھانا پسند نہیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم میں وٹامن اور منرلز کی کمی ہوجاتی ہے اور مائیں اکثر پریشان رہتی ہیں۔ اسی پریشانی کو دور کرنے کے لیے ہم آج ایسی ترکیب بتائیں گے جو ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوگی۔

سبزیوں میں وٹامنز، منرلز، فائبر اور کئی اہم نباتاتی کیمیکلز بشمول اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو جسم کے خلیات کا تحفظ کرتے ہیں۔سبزیوں کے اتنے سارے فوائد جان کر ہر ماں چاہتی ہے کہ ان کا بچہ سبزی شوق سے کھائے لیکن اکثر بچوں کو سبزی کھانا پسند نہیں ہوتی۔

اسی لیے آپ آج ہی گھر میں ’دہی ویجی سینڈوچ‘ بنائیں اور اس پریشانی سے دور بھگائیں، یہ سینڈوچ آپ بچوں کو اسکول لنچ باکس میں بھی دے سکتی ہیں۔

اجزا:

سبزیاں (گاجر، پیاز، گوبھی یا اس کے علاوہ کوئی بھی سبزی پتلی پتلی کاٹ لیں)نمک اور چینی (حسب ضرورت)، چاٹ مصالحہ، کالی مرچ، ہری مرچ،چیز (Cheese) (حسب ضرورت اور دہی۔

ترکیب:

ایک پیالے میں پتلی پتلی کاٹی ہوئی سبزیاں، دہی، پیاز، ہری مرچ، نمک، چینی، کالی مرچ، چاٹ مصالحہ اور حسب ضرورت چیز (cheese) ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں۔ اب ایک ڈبل روٹی لیں اور اس میں پہلے مکھن کی تہہ لگا کر تیار شدہ سبزی کا آمیزہ ڈال لیں اور پھر ڈبل روٹی کی مدد سے سینڈوچ بنا لیں۔

اب ڈبل روٹی کی دونوں سائڈ کو توے پر سیک یا گرل کر لیں اور مزیدار ’دہی ویجی سینڈوچ‘ بچوں کے سامنے پیش کریں۔

مزیدخبریں