پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے ضمانت کی درخواستیں خارج

May 25, 2023 | 16:09:PM
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے ضمانت کی درخواستیں خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں،

  انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی گئیں ۔

مراد سعید، حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد قیصر اور شبلی فراز کی ضمانت کی درخواستیں خارج  کردی گئیں ۔ذلفی بخاری، اعظم سواتی، عاطف خان، علی نواز اعوان اور خرم نواز کی بھی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ،ملزمان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری رہائی کے بعد پھر گرفتار

دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق ایم پی اے لطیف نذر گجر سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے پر تشدد احتجاج کیا، جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔


فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر گجر سمیت 7 کارکنان کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے لطیف نذر گجر سمیت دیگر افراد کی عدم پیروی کی بناء پر ضمانتیں خارج کردیں۔پی ٹی آئی ایم پی اے لطیف نذر گجر کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے۔