اسلام آباد: مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچی کا قتل، لواحقین کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ پیش آیا جس کیخلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے بارہ کہو چوک میں پولیس کیخلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر لواحقین اور اہل علاقہ کا مؤقف تھا کہ پولیس مرکزی ملزمان تک پہنچنے میں اب تک بھی ناکام ہے، آئی جی اسلام آباد اس اندوہناک واقعے کا نوٹس لیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیے: احمد پور شرقیہ میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
احتجاج کے باعث مری روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔