جدید جائے نماز 'سجدہ' متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 'اسمارٹ پریئر رگ ایجاد قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان صالح خامس کی ہے جنہیں اس ایجاد پر جینیوا میں ہونے والی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
View this post on Instagram
اسمارٹ پریئر رگ کو سجدہ کا نام دیا ہے جس کی ایجاد کا مقصد بچوں اور دائرہ اسلام میں آنے والے نئے مسلمانوں کو نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔
اسمارٹ پریئر رگ 'سجدہ' کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ ہے جس میں جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے۔ سجدہ کو موبائل ایپ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جس کی مدد سے استعمال کرنے والے نماز پڑھنے کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔