جدید جائے نماز 'سجدہ' متعارف

May 25, 2023 | 16:34:PM

(ویب ڈیسک) 'اسمارٹ پریئر رگ ایجاد قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان صالح خامس کی ہے جنہیں اس ایجاد پر  جینیوا میں ہونے والی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش  میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

 اسمارٹ پریئر رگ  کو سجدہ  کا نام دیا ہے  جس  کی ایجاد کا مقصد بچوں اور دائرہ اسلام میں آنے والے نئے مسلمانوں کو نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔

اسمارٹ پریئر  رگ 'سجدہ' کو استعمال کرنے کا  آسان طریقہ ہے جس میں جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے۔ سجدہ کو موبائل ایپ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جس کی مدد سے استعمال کرنے والے نماز پڑھنے کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 



مزیدخبریں