فیس بک میں راز داری سے تبدیلی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں خاموشی سے تبدیلی کر دی گئی ہے۔
بچے بوڑھوں اور جواںوں کے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں راز داری سے تبدیلی کر دی گئی ہے جس کا بیشتر لوگوں کو پتہ نہیں چل سکا۔ اس تبدیلی سے فیس بک کے ڈیسک ٹاپ صارفین کا تجربہ بدل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا حریم شاہ کیخلاف اعلان جنگ
فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کی طرح ڈیسک ٹاپ کیلئے بھی 2 ہوم فیڈ متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایک تو معمول کے مطابق وہی ہوم فیڈ ہے جو کہ فیس بک پر سائن ان ہونے کے بعد نظر آتا ہے جس یں پوسٹس نظر آئی ہیں۔ لیکن دوسرا نیا ہوم فیڈ راز داری سے متعارف کرایا گیا ہے جس میں فیس بک فرینڈز، گروپس، پیجز اور فیورٹ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس دیکھی جائیں گی مگر یہاں سجسٹڈ فار یو پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔
فیس بک کا یہ نیا ہوم فیڈ ویب سائٹ پر بائیں جانب موسٹ ریسنٹ آپشن میں چھپا ہوا ہے جس کا نام میڈز (موسٹ ریسنٹ) رکھ دیا گیا ہے۔ 2022 میں موبائل ایپس میں یہ آپشن متعارف کرایا گیا تھا جس سے متعلق فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا بہت سے صارفین نے مطالبہ کیا تھا اور اب وہ اپنے فرینڈز کی سبھی پوسٹس دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی ایکشن فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
واضح رہے کہ صارفین کی دلچسپی کے مدِ نظر الگورتھمز مواد کو ریگولیٹ کرتے ہیں لیکن ڈیسک ٹاپ کیلئے یہ فیچر بنیادی طور تازہ ترین پوسٹس کا ڈسکوری انجن ہے۔ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے اس طرح کی تبدیلیوں سے ظاہر ہوتا کہ کمپنی اس پلیٹ فارم کو مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی طرح بنانا چاہتی ہے۔ کیوںکہ ٹک ٹاک میں بھی حال ہی میں اس طرح کی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ صارفین اپنی پسند کا مواد آسانی سے تلاش کر سکیں۔