پرویز الٰہی کی گرفتاری میں ناکامی، پولیس واپس چلی گئی 

May 25, 2023 | 18:19:PM

(24 نیوز)پولیس تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری میں ناکامی کے بعد واپس لوٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ہمسایہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی،ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس پی وقار کی سربراہی میں گھر میں سرچ کیا گیاجو 25 منٹ تک جاری رہا ،کوشش کے بعد بھی پولیس کو ہمسایہ گھر سے چودھری پرویز الٰہی نہ ملے، پولیس پرویز الٰہی کے گھر سے چلی گئی ،وقتی طور پر علاقہ سے سرچ کو روک دیا گیا۔
قبل ازیں اینٹی کرپشن ٹیم کوسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی لوکیشن بیکن ہاؤس سکول میں لوکیٹ ہوئی تھی، تاہم تلاشی کے باوجود چودھری پرویز الٰہی برآمد نہ ہوئے۔
یاد رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران ملک نے سرچ وارنٹ دکھاکر گھر کی تلاشی لی،اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز صادق ڈوگر سمیت پولیس کی بھاری نفری ظہور الٰہی روڈ پر موجودتھی ،ظہور الٰہی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کےلئے بند کررکھا تھا،پرویز الٰہی کی لیگل ٹیم گھر کی تلاشی میں معاونت کررہی تھی۔
اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ پرویزالٰہی اپنی رہائشگاہ پر موجود نہیں،اینٹی کرپشن حکام کاکہناہے کہ پرویزالٰہی کی گھر میں موجودگی کی اطلاع پر ہی چھاپہ ماراگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کا معاملہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں