گوجرانوالہ؛ ٹکٹ ہولڈر خالد عزیز لون نے پی ٹی آئی چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی جانب سے خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سٹی صدر خالد عزیز لون نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹکٹ ہولڈر خالدعزیزلون نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جداکرلیں ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد عزیز لون نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی پرزور مذمت کرتاہوں ،پاک فوج ہمارا فخر ہے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی کی بنیادی رکنیت اور ہر طرح کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
یا د رہے کہ خالد عزیز لون صوبائی حلقہ پی پی 64 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، مزید مہنگی کردی گئی