(احمد رضا ، ہیڈ سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دیکھنے کیلئے حیات آباد اسٹیڈیم پشاور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچنے پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا روایتی انداز میں پر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پشاوری پگڑی بھی پہنائی گئی۔
سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں ،پشاور میں 3 روز سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ کو قومی کپتان نے خوب سراہا اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا ۔
صوبہ بھر سے آئے 10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز رجسٹرڈ ہوئے ، ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد پشاور زلمی نے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل چار ٹیمز بنائی ہیں۔
میچز کے بعد بہترین اور فائنل بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ بھی فراہم کی جائے گی۔