وزیر توانائی خرم دستگیر نے تیز ترین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا

May 25, 2023 | 19:42:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیرنے مٹیاری سی پیک منصوبے تھر سے مٹیاری تک 220 کلو میٹر بنائی گئی 20 ارب کی لاگت سے تیز ترین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا ۔
وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرکاکہناتھاسال2017 میں اس پراجیکٹ کیلئے 21 ارب رکھے گئے ایک ارب کی بچت کرکے اسے کم وقت میں این ٹی ڈی سی نے مکمل کیا، اس منصوبے سے تھر میں ایک ہزار 980 میگاواٹ کی نئی بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیاہے ،ان کاکہناتھااس بجلی کے منصوبے کو 3 سال پہلے مکمل ہونا تھالیکن ملک دشمن حکومت موجود تھی جس نے اہم منصوبوں کو مکمل نہیں کیا،وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کوئلے سے سستی بجلی بن سکتی ہے ہم نے یہ ثابت کردیا،ان کاکہناتھاکہ پاکستانی اداروں میں طاقت ہے کہ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ تیز ترین مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی
بعدازاں وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرنے بھٹ شاہ میں بھٹائی درگاہ پر حاضری دی ،ملکی استحکام اور مضبوطی کیلئے دعا کی ، کیہل داس کوہستانی ،شاہ محمد شاہ بھی موجودتھے ،وفاقی وزیر نے شاہ کے راگی فقیروں سے کلام بھی سنا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جھٹکے پے جھٹکا، ایک اور اہم رہنما ساتھ چھوڑ گئے

مزیدخبریں