عمران خان ، چوہدری پرویز الہی اور سردار عثمان بزدار کے کیسز کی تفصیل کے متعلق سماعت کل ہوگی 

May 25, 2023 | 20:38:PM

(ملک اشرف) عمران خان ، چوہدری پرویز الہی اور سردار عثمان بزدار کے کیسز کی تفصیل کے متعلق سماعت کل ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کیسز کی تفصیل سے متعلق سماعت کرے گا، لارجر بنچ نیں جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق بھی پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یوم تکریم شہداء کے موقع پر یادگار شہدا پر حاضری

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان ، چوہدری پرویز الہی اور عثمان بزدار کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کررکھی ہے، عدالت میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں