ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان 

May 25, 2023 | 21:46:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی سابق ایم پی اے ممتاز احمد مہاروی اورآصف منظور موہل نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے میاں ممتاز احمد مہاروی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا،سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما آصف منظور موہل نے بھی خیرباد کہہ دیا۔
سابق ایم پی اے ممتاز احمد مہاروی کاکہناتھا کہ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا،2013 میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوا تھا،2011 سے آج تک پی ٹی آئی کا حصہ رہا ہوں،آج کے بعد سے میرا پی ٹی ائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
میاں ممتاز مہاروی نے کہاکہ 9 مئی کے المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ زمان پارک میں نوجوانوں کی خاص ٹریننگ کرائی جاتی تھی،دہشتگردی کے واقعات خاص منصوبہ بندی سے کئے گئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سیاست کا مقصد اداروں پر حملہ نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موہل نے کہاکہ نظریات کی بنیاد پر کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا،بہت جلد پی ٹی آئی کے اصل نظریات سامنے آنا شروع ہوگئے تھے،پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہہ رہا ہوں۔آصف منظور موہل کاکہناتھا کہ 9 مئی کو جس طرح عسکری اداروں کو نشانہ بنایا گیا وہ افسوسناک ہے،پاک افواج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے،پوری قوم آج یوم تکریم شہدا عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیکہ بخاری کے بعد پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنما اڈیالہ جیل سے رہا، اہم اعلان متوقع

مزیدخبریں