(ویب ڈیسک) اسلام مخالف پروپیگنڈا فلم "دی کیرالہ سٹوری" 200 کروڑ کے کلب میں پہنچنے والی پہلی فلم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ادا شرما نے اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "دی کیرالہ سٹوری" دو کروڑ انڈین روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بن گئی ہے۔"
یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دے دی ہے۔
فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔