وزیرِ اعظم کی سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ملاقات

May 25, 2023 | 22:28:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر آمد، سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اسلام آباد میں سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی طرف سے شہدائے اسلام آباد پولیس کیلئے25 ملین کا تحفہ

 وزیرِ اعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوران کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے.

مزیدخبریں