9 مئی کے واقعات، پنجاب حکومت نے سپیشل پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

May 25, 2023 | 22:54:PM

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

9مئی کے واقعات سے متعلق پنجاب کی  سپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پنجاب حکومت نے 3 رکنی اسپیشل پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پراسکیوشن ٹیم 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کرے  گی۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ، اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہرین قانون فوجداری خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں چیمہ پراسکیوشن ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ قانونی ماہر فرہاد علی شاہ بھی پراسکیوشن ٹیم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں