(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ شہداہمارے ملک کے سر کا جھومر ہیں،جنہوں نے ان شہدا کی بے حرمتی کی انہوں نے نہ صرف اللہ تعالی کو ناراض کیا ہے، قرآنی آیات کی خلاف ورزی کی ہے، فتنے کے خاتمہ کیلئے سپہ سالار اور پاک فوج کے ہم ساتھ ہیں، وہ فتنہ کے خاتمہ کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں، ہم ان کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا ،وزیراعظم نے شہداکی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ شہداہمارے ملک کے سر کا جھومر ہیں، شہدا کے حوالے سے قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انہیں عظیم قرار دیا ہے، ان کی تکریم اور عظمت کے حوالے سے اللہ تعالی کے واضح احکامات دیئے ہیں کہ انہیں مردہ مت کہو یہ زندہ ہیں، جنہوں نے ان شہدا کی بیحرمتی کی ہے انہوں نے نہ صرف اللہ تعالی کو ناراض کیا ہے، قرآنی آیات کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ وہ اس قوم کے سامنے وہ مجرم ہیں،ان شہدا کی تکریم کیلئے پوری بائیس کروڑ عوام اور ہم سب آج عاجزی کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی ان کو کروٹ کروٹ جنت میں جگہ عطا فرمائے،بلکہ ہم سب انہی کی راہ حق پر بھرپور خدمت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ، اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل