(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے تصیلی مشاورت ہوئی۔
گرفتاری سے رہائی کے بعد اسد عمر کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ملاقات کی کہانی صرف 24 نیوز پر، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں اسد عمر نے صدر علوی کو قید کے دوران گزرنے والے دنوں کے بارے میں بتایا، صدر علوی اور اسد عمر دونوں نے 9 مئی کے واقعات پر افسوس کیا، دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
صدر علوی نے بھی معاملات کو سنبھالنے کیلیے اپنی کوششوں بارے بتایا، انہوں نے اسد عمر کو ایوان صدر کا کھانا بھی کھلایا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اسد عمر اپنے اہل خانہ سے ملنے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے۔