کراچی میں لوڈشیڈنگ، وزیر توانائی نے جائزہ کمیٹی بنادی

May 25, 2024 | 09:35:AM

(24نیوز)شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے شہر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کیخلاف کمیٹی تشکیل دیدی۔

 کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی،کمیٹی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الا ادا ہیں، کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں