بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ شروع

May 25, 2024 | 11:25:AM
بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونیوالے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں  دارالحکومت نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابات میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں پر چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی، جس میں قومی دارالحکومت دہلی کی تمام 7 سیٹیں بھی شامل ہیں۔

ہریانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، دہلی، جموں و کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹر 58 نشستوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نئی دہلی میں موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی(عاپ)  اور وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ  آج سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے دلی میں ووٹ ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔