یونان: پاکستانی پرچم لہرانے پر اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) یونان کے شہر لٹوچورو میں ہائیکنگ مقابلوں میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ اور اینکر پرسن مونا خان کو مبینہ طور پر پاکستانی پرچم لہرانے کہ کوشیش پر حراست میں لےلیا, پاکستانی سفارتخانہ نے معاملہ یونانی حکومت کے ساتھ اٹھا کر مونا خان تک قونصلر رسائی مانگ لی.
ذرائع کے مطابق یونانی پولیس نے گزشتہ روز موناخان کو پاکستانی پرچم لہرانے پر حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا، ان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائےگا، فی الوقت ایتھلیٹ مونا خان کو جیل میں رکھا گیا ہے, ایتھلیٹ مونا خان ہائیکنگ کے لئے یونان گئیں تھیں, ان کو گذشتہ روز 2 بجے یونانی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا،
اپنے پیغام میں ایتھلیٹ و اینکر پرسن مونا خان نے بتایا کہ پاکستانی پرچم نکال کر لہرانے کی کوشش کرنے پر یونانی پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی، موناخان کے کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مونا خان کا موبائل فون بھی یونانی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، میرا مونا خان سے آخری رابطہ آج ہوا تھا ، مونا خان اپنے 7 سالہ بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کر گئیں تھیں، ایتھلیٹ مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نےمسافروں کو خوشخبری سنا دی
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کے معاملے کو یونانی حکام کے سامنے اٹھا لیا ہے, یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر کی رسائی بھی مانگی ہے, یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کر رہا ہے, پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔