سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر آ گئی، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہو گئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 172 روپے کی کمی بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمت میں مزید کمی
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 333 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔