اچھے دن آ رہے ہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

May 25, 2024 | 16:08:PM

( راؤ دلشاد ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، 10-ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں, پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے ,مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی  مستحکم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے, پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔ 

مزیدخبریں