شاہین آفریدی کا قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار

May 25, 2024 | 16:58:PM

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور  ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس شاداب خان کا آپشن بھی موجود ہے۔  

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

مزیدخبریں