(سعید احمد سعید) قومی ایئر لائن کو برطانیہ کیلئے ممکنہ طور پر فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید، پی آئی اے نے تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام کو برطانیہ کیلئے فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید ہے، پی آئی اے حکام نے فلائٹ آپریشن کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا، پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، لندن، مانچسٹر ،برمنگھم ایئرپورٹ پر فلائٹ کیٹرنگ سروسز کیلئے بڈز طلب کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسران کو دی گئی گاڑیاں واپس طلب، حکومت نے اہم اعلان کر دیا
ذرائع کا مزی کہنا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 9پروازوں کیلئے 6500 میل پیک، لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 10پروازوں کیلئے 7500 میل پیک، برمنگھم ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 2پروازوں کیلئے 2200 میل پیک کی بڈز طلب کر لی گئیں، خواہشمند کمپنیاں 27جون تک ٹیکنیکل اور فنانشیل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔