(عرفان ملک) تھانوں میں زیادہ نفری کے باوفود جرم میں کمی نہ ہونے پر پولیس حکام نے افسران سے اضافی نفری واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانوں ، پولیس دفاتر اور افسران سے اضافی نفری واپس بلوائی جائے گی، جس تھانے میں جتنا جرم ہوگا ،اسی تناسب سے وسائل فراہم کیے جائیں گے، تھانوں میں جرائم کے تناسب اور نفری کی چیکنگ بارے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے فلائیٹ آپریشن کی تیاریاں شروع
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی تفصیلی رپورٹ بنا کر اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی، تھانوں میں نفری کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی بنایا جائے گا۔