ڈی آئی خان : دہشتگردوں نے حکومت کا ساتھ دینے پر ٹرانسپورٹر کی بس جلا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب دہشتگردوں نے مسافر بس کو آگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتارکرگاڑی کو اغواءکرنے کی کوشش کی،دہشت گردوں نے سواریوں کو اُتار کر بس کو آگ لگا دی ،پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی ، دہشت گردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے پر وارننگ دی تھی، طالبان کے خلاف بیان اورحکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ، بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی ،دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ،پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان